سابق صدرآصف زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اوراور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے کیا گیا.قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے.دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔قائدین نے اظہار خیال کیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا .مایوس نہیں کریں گے.پیپلز پارٹی قیادت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سی ای سی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔
سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے:ن لیگ ، پیپلز پارٹی میں اتفاق
Feb 11, 2024 | 23:33