صوبائی وزیرخزانہ تنویراشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پہلی مرتبہ خسارے سے باہرآگئی ہے۔

Jan 11, 2011 | 22:25

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے تنویراشرف کائرہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ نئے کیلنڈرسال کا آغازاضافی رقم سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری دو ہزارگیارہ کو پنجاب حکومت کے پاس پینتیس کروڑروپے کی رقم اضافی تھی۔ صوبائی وزیرخزانہ نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے سٹیٹ بنک کے پچاس ارب نوے کروڑ کے واجب الادا قرضے میں سے سترہ ارب روپے واپس کر دیئے ہیں جبکہ باقی رقم تین سال میں ادا کردی جائے گی۔
تنویراشرف کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثرقطعی طور پر غلط ہے کہ پنجاب حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے یا اس کے چیک باؤنس ہو رہے ہیں، این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والی رقم کی وجہ سے پنجاب حکومت کو کسی قسم کے مالی خسارے کا سامنا نہیں۔
مزیدخبریں