ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں ہاروڈ کینیڈی سکول امریکہ کے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ دانش سکولوں کا معیارملک کی معیاری درسگاہوں سے بہترہوگا، حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیرملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔ اس سے پہلے یورپ کے صنعتی گروپ کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول پیدا کردیا ہے، سرمایہ کاری کے لئے پرائیوٹ پارٹنرشپ کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے،