عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں روئی کی فی من قیمت دس ہزارایک سو روپے تک پہنچ گئی۔

آسٹریلیا میں سیلاب کے باعث کپاس کی فصل تباہ ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبراحسان الحق کے مطابق آسٹریلیا میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ ٹن کاٹن خراب ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں کپاس کی طلب اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا کی کپاس کی کمی کو دورکرنے کے لئے پاکستان اور بھارت سے کپاس خریدی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی کپاس کی طلب میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں کپاس کی فی من قیمت ایک سو روپے بڑھ کر دس ہزارایک سوروپے ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...