پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرقاسم ضیاء نے کہا ہے کہ عمرکی وجہ سے کسی سینئیرکھلاڑی کو ٹیم سے باہر نہیں کیا جائے گا جوفٹ ہے وہ اولمپک تک کھیلے گا۔

Jan 11, 2011 | 23:01

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم ضیاء نے کہا کہ ہالینڈ نژاد پاکستانی کوچ مشعل وان ڈین کی پاکستان آمد کے بارے میں تحفظات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، انہوں نے ہم سے اس بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں تاخیر کا سبب فنڈزکی عدم دستیابی ہے۔
قاسم ضیاء نے واضح کیا کہ اولمپک گیمزمیں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے، ہمارا پہلا ہدف ایشین چیمپئن بننا تھا اوراب دنیا کی ٹاپ فورٹیموں میں شامل ہونا ہمارا ٹارگٹ ہے، امید ہے کہ ہم یہ کامیابی بھی حاصل کرلیں گے۔
مزیدخبریں