پولیس رپورٹ کے مطابق نرگس اورہنی شہزادی نسبت روڈ پرواقع ایک دکان میں موجود تھیں کہ ان کی معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا اورپھرلڑتی ہوئی تھانے پہنچ گئیں۔ تھانے میں موجود ہنی شہزادی کا کہنا تھا کہ میک اپ کا سامان اٹھانے پرنرگس نے اسے حراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ دوسری طرف نرگس نے بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معاملات خود نمٹانے کی عادی ہیں۔ گھنٹوں تھانے میں بیٹھے رہنے کے بعد دونوں اداکارئیں لالی ووڈ کی ایک معروف شخصیت کے گھرصلح کے لیے چلی گئیں جہاں رات گئے تک ان کی نارضگی ختم کرانے کے لئے کوششیں جاری رہیں۔