وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری، ارکان کا صدر اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

Jan 11, 2012 | 13:42

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے۔ وفاقی کابینہ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا کے انتقال اور پیپلزپارٹی کےایم این اے عظیم دولتانہ کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، میمو کیس کی سماعت ، امن وامان ، سپریم کورٹ کے این آر او عملدر کیس کے فیصلےاور سینٹ کے انتخابات سمیت دیگر امورزیر غور ہیں۔ اجلاس کےایجنڈے میں لینڈ سروے کے قانون کا بل، ریلوے کی تنظیم نو اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر غور بھی شامل ہے۔
مزیدخبریں