کوہستان وڈیو سکینڈل: تینوں بھائیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جرگہ کو ڈیڈ لائن

Jan 11, 2013


کوہستان(آئی این پی )کوہستان وڈیو سکینڈل کیس میں قتل ہونے والے تینوں بھائیوں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جرگہ منعقد کیا گیا جس میں پولیس نے ملزمان کو حوالے کرنے کیلئے جرگہ کو تین دن کی ڈیڈ لائین دے دی اور خبردار کیا کہ اگر تین روز میں ملزمان کو پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو قبائل پولیس کے ساتھ مل کر لشکر کشی کرینگے۔ جرگہ کے مشیران نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے قبیلہ سے حلف بھی لیا۔

مزیدخبریں