شہباز شریف کے راولپنڈی جلسہ کی جھلکیاں


لاہور (خصوصی رپورٹر)
٭وزیراعلیٰ شہباز شریف جب جلسہ گاہ میں خطاب کے لئے پہنچے تو حاضرین نے کھڑے ہو کر پرجوش انداز میں ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ ٭ایم ایس ایف پنجاب کے رہنما مقبول احمد خان کی قیادت میں ایم ایس ایف کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٭جلسہ کے دوران ایم ایس ایف کے نوجوان وقفوں وقفوں سے ”شیر آیا شیر آیا“ کے نعرے بلند کرتے رہے ۔
اور جب ترانہ ”پخیر راغلے، آئے گا تو دوبارہ، کہتا ہے دل ہمارا شہباز شریف“ بجتا تو جلسہ میں حاضرین سبز مسلم لیگی جھنڈے لہرا کرانتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ٭حنیف عباسی نے اپنی تقریر میں جب وزیراعلیٰ پنجاب کو راولپنڈی میں 16 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا تو تمام حاضرین نے تالیاں بجاتے ہوئے نشستوں سے کھڑے ہو کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ٭پنڈال میں موجود طالبعلموں کی طرف سے لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں اور وہ دن رات لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیںجن سے انقلاب آئے گا۔٭وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں مہینے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی ہدایت پر ہائی سکولوں کے لاکھوں طلبا و طالبات میں سولر لیمپ تقسیم کرنے کے لئے اجالا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...