قائمہ کمیٹی سروسز اینڈ ریگولیشنز کا اجلاس، ٹائنو سیرپ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش


اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سروسز اینڈ ریگولیشنز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کھانسی کے شربت ٹائنو سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانحہ میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ خصوصی سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات نے کمیٹی کو بتایا کہ مرنیوالے تمام افراد نشے کے عادی تھے۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق مرنیوالوں کے جسم میں ہیروئین، الکوحل اور افیون کے اجزاءپائے گئے۔ مرنیوالے ٹائنو سیرپ کی 2 سے 3 بوتلیں اکٹھی استعمال کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...