نارووال(این این آئی) تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہماری اگلی منزل اسلام آباد ہے جس کی بھر پور تیاری کی جائے اور اس ملک میں تبدیلی کے لئے کوئی فرد بھی اپنے گھر میں نہ رہے‘ لاہور کے کامیاب جلسہ نے سب سیاسی جماعتوں کو حیران کرکے رکھ دیا ہے اور یہ سب میرے کارکنوں کی قربانیوں اور محنتوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں تحریک منہاج القرآن کے ورکرز کنونشن سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ اب ہماری اگلی منزل 14جنوری کو اسلام آباد عوامی لانگ مارچ ہے جس کے لئے بھر پور تیاری کی جائے اور ملک میں انقلاب اور تبدیلی کی خواہش رکھنے والا کوئی بھی فرد اپنے گھر نہ بیٹھے اور سب قافلے اسلام آباد کی طرف جانے چاہیئں۔