کراچی : فائرنگ‘ پرتشدد واقعات میں 15 افراد جاں بحق‘ ایک گھنٹہ میں 12 افراد کو گولیاں ماری گئیں

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں جمعرات کو فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں عدالتی اہلکار اور سیاسی کارکنوں سمیت 15 افراد جاںبحق اور باپ‘ بیٹی سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ جمعرات کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا اورایک گھنٹہ کے اندر 12 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اس سے قبل ایک شخص کی ہاتھ پاﺅں بندھی تشدد زدہ نعش ملی جمعرات کی شب جن علاقوں میں فائرنگ ہوئی، ان میں نیو کراچی‘ گلبرگ‘ آگرہ تاج کالونی‘ الآصف سکوائر‘ کورنگی‘ گلبہار‘ جامعہ کلاتھ مارکیٹ شامل ہیں۔ نارتھ کراچی میں انڈا موڑ کے قریب 2 نوجوانوں نعیم اور عبدالغنی کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا گلبرگ میں کار پر فائرنگ سے 35 سالہ اظہر ہلاک ہوا آگرہ تاج کالونی میں جمعہ بلوچ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ جاوید سومرو ہلاک ہوا‘ الآصف سکوائر پر نادر ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوئے کورنگی میں سنگر چورنگی کے نزدیک فائرنگ سے 35 سالہ شخص ہلاک ہو گیا جبکہ گلبہار میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ صدر میں لکی سٹار کے قریب مسلح افراد نے عدالتی اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ لیاری میں ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ نیو کراچی میں پولیس آپریشن کے دوران 16 افرا کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گلستان جوہر پولیس نے بھی 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن