وزیراعظم نے یقین دہانی کے باوجود شرکت نہیں کی جس پر افسوس ہے: سیکرٹری سپریم کورٹ بار

Jan 11, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی، اپنے نامہ نگار سے) آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت پر سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جاوید اقبال راجہ نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو اس بات کا انتہائی دکھ اور افسوس ہے کہ بار بار یقین دہانی کے باوجود وزیر اعظم کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کو وزیراعظم کی عدم شرکت کا فیصلہ جس حد تک محسوس ہوا ہے وہ بیان نہیں کر سکتے۔ 

مزیدخبریں