بے حسی کی انتہا، بلوچستان کا کوئی وزیر جائے وقوعہ ، ہسپتال نہ پہنچا، وفاقی حکومت بھی خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان حکومت نے بے حسی کی انتہا کردی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کوئی وزیر ہسپتال یا جائے وقوعہ پر نہ پہنچا۔ محکمہ تعلقات عامہ سے اسلام آباد میں موجود وزیراعلیٰ اور بلوچستان سے لاتعلق رہنے والے صوبائی وزراءکے روایتی مذمتی بیانات جاری کر دیئے گئے حکومتی وزراءکی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے صوبائی وزیر اطلاعات کو وزیر برائے فاتحہ خوانی کہا جاتا ہے لیکن موصوف نے بھی کسی قسم کی زحمت گوارا نہیں کی۔ جبکہ وفاقی حکومت خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ کراچی میں حکومت اور اتحادی لانگ مارچ، آئندہ انتخابات پر بات چیت کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن