دہشتگردی، بم دھماکے بلوچستان میں 9 برسوں کے دوران ابتک 31 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں گذشتہ چند سال کے دوران لقمہ اجل بننے والے صحافیوں کی تعداد 31 ہوگئی سال 2012ءمیں خضدار پریس کلب کے صدر کے دو جوانسال صاحبزادے اور 9صحافی لقمہ اجل بنے۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور رحمت اللہ چوک پر یکے بعد دیگرے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین محمد عمران شیخ اور خبررساں ادارے این این آئی کے کمپیوٹرآپریٹر محمد اقبال بھی علمدار روڈ میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ۔ 2005ءسے لیکر ابتک جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد31 ہوگئی سال 2012ءمیں تربت ،چمن ، بسیمہ،گوادر، خضدار، تربت، پنجگور،بولان میں9 صحافیوں کوموت کی ابدی نیند سلادیا۔

ای پیپر دی نیشن