لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ان باتوں کی تردید کی ہے کہ سابق کپتان وقار پونس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فوری طور پر کوئی ذمہ داری دی جا رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر دونوں افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وقار یونس کو کوئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔