”کسانوں کو 9 کروڑ کے واجبات کے غلط نوٹس بھیجے گئے: پی اے سی میں ریونیو حکام کا اعتراف، آڈٹ پیروں کی دوبارہ نو تحقیقات کا حکم

Jan 11, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ون کا اجلاس چیئرمین کمیٹی چودھری ظہیر الدین خاں کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم سی میں ہوا۔ جس میں محکمہ ریونیو کے آڈٹ پیرے زیربحث آئے، اجلاس میں محکمہ ریونیو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ضلع گوجرانوالہ کے کسانوں کو 9 کروڑ روپے کے آبیانہ اور تاوان کی ادائیگی کے حوالے سے غلط نوٹس بھیجے گئے۔ جس پر پنجاب کو کسانوں سے متعلق 60 کروڑ روپے کے واجبات کے حوالے سے آڈٹ پیروں کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ ایری گیشن تمام اضلاع کی از سر نو رپورٹ تیار کرے اور بقایا جات کی اصل حقیقت تحریری طور پر کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ اجلاس میں میجر (ر) رانا عبدالرحمن، سید ناظم حسین شاہ اور مہر اشتیاق نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں