نئی دہلی/اسلام آباد(آئی این پی) بھارت نے نئی دہلی میں ایک طالبہ کی زیادتی سے ہلاکت کے بعد عالمی سطح پر ہونے والی رسوائی اور بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بے پناہ زیادتیوں کو تسلسل کے ساتھ بے نقاب کئے جانے پر یہ معاملہ دبانے کیلئے پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے الزامات لگائے ‘ بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کی ایماءپر پاکستانی فوج پر بھارتی فوجی کا سر قلم کرنے اور لاشوںکو مسخ کرنے کے جھوٹے الزامات لگائے‘ بھارتی الزام تراشی سے تعلقات کی بہتری کی کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔اس کی تصدیق نئی دہلی اور اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے کی ہے۔