بھارت 65 سال سے زائد عمر پاکستانیوں کو 15 جنوری سے ویزے جاری کریگا

نئی دہلی+کراچی (آئی این پی+سٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 65 برس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہریوں کو واہگہ اٹاری چیک پوسٹ پر ویزے کا اجراء15 جنوری سے شروع ہوجائےگا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو پنجاب،کیرالہ اور جموں و کشمیر میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی ۔کچھ علاقے ممنوعہ قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستانیوں پر راجستھان ، منی پور، سکم، اروناچل، ناگا لینڈ، ہماچل پردیش اور دیگر علاقوں میں بھی جانے پر پابندی ہوگی۔ امرتسر کو صرف ٹرانزٹ پوائنٹ کےلئے استعمال کیا جائےگا۔ ویزے کی مدت 45 دن ہوگی۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 65 برس سے زیادہ عمر کے پاکستانیوں کو ایک سال میں دو بار اور پانچ مقامات پر جانے کی اجاز ت ہوگی، سال میں دو بار جانےوالوں کیلئے یہ شرط بھی ہوگی کہ انکے دورے میں دو ماہ کاوقفہ ہو۔ یہ لوگ پیدل چلتے ہوئے سرحد پار کریں گے۔ یہ ویزے فضائی اور بحری سفر کےلئے قابل عمل نہیں ہوں گے اور ویزہ فیس ایک سو بھارتی روپے( دو امریکی ڈالر ) ہوگی۔دونوں ممالک کی طرف سے اٹاری چیک پوسٹ پر سہولت فراہم کیے جانے کے امکانات ہیں۔آج کل اٹاری واہگہ چیک پوسٹ پر ایک سو افراد یومیہ پیدل سرحد پار کرتے ہیں۔نئے طریقہ کار کے مطابق اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔1974ءکے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے ویزا نظام میںیہ سب سے بڑی انقلابی تبدیلی ہوگی۔بھارت نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے2 فوجےوں کی ہلاکت کے باوجود پاکستان کے ساتھ طے پانے والا وےزہ سمجھوتہ متاثر نہےں ہوگا، بھارتی مےڈےا رپورٹ کے مطابق وزےر داخلہ سوشےل کمار شندے کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ واقعات اور 2 فوجےوں کی موت بارے پاکستان کے ساتھ شدےد احتجاج کےا ہے اور ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعےد کے اس واقعہ سے اےک ہفتہ قبل دورہ لائن آف کنٹرول اور دےگر سرگرمےوں پر بھی شدےد تشوےش ہے اور اس واقعے مےں دہشتگرد گروپ کے ملوث ہونے مےں بھی کوئی شبہ نہےں تاہم انہوں نے کہا کہ حالےہ تمام واقعات کے باوجود پاکستان کے ساتھ ہونے والا وےزہ سمجھوتہ متاثر نہےں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...