نئی دہلی (آن لائن) بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کی طرف سے پاکستانی فوجیوں پر ایک بھارتی فوجی کا سر کاٹنے کے الزام کے بعد انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال سرحد پر ہونے والی بڑی جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں نے بھی ایک پاکستانی کا سر کاٹ دیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی، سفارتی، فوجی اور انٹیلی جنس کی سطح پر روابط جاری رکھیں اور مسائل کا حل بات چیت سے تلاش کیا جائے، دی ہندو نے سرحدی جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال ایک پاکستانی کا سر کاٹ دیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا نے اداریہ میں دونوں ملکوں پر رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔
گزشتہ سال بھارتی فوجیوں نے ایک پاکستانی کا سر کاٹ دیا تھا، بھارتی میڈیا کا انکشاف
Jan 11, 2013