مغویان کی بازیابی ریاست کی ذمہ داری ہے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Jan 11, 2013

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے چیف سکیورٹی آفیسر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد نے کہا اصل طالبان اس طرح کے اغوا نہیں کرتے۔ مغوی کی بازیابی ریاست کی ذمہ داری ہے، آخری موقع دے رہے ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ مغویوں کی بازیابی حکومت کی ذمے داری ہے۔ گورنر خیبر پی کے گومل زام ڈیم کے اہلکاروں کے اغوا کا سختی سے نوٹس لیں۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں