حیدرآباد (نوائے وقت نیوز) تاجر ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں تاجروں، دکانداروں اور ڈاکٹروں کو بھتہ خوروں کی جانب سے پرچیاں دی جا رہی ہیں، پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ پرچیوں میں 10 سے 15 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ لانگ مارچ میں اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمے داری طاہرالقادری اور حکومت پر ہو گی۔
کراچی اور حیدر آباد میں 10 سے 15 لاکھ بھتہ دینے کی پرچیاں مل رہی ہیں: تاجر ایسوسی ایشن
Jan 11, 2013