لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12 بجے اپنی پریس کانفرنس کو ہنگامی بنیادوں پر آج سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو نظام کی تبدیلی کے لیے 10 جنوری تک کی مہلت دی گئی تھی جس کا خاتمہ رات بارہ بجے ہو رہا تھا۔