اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتےہوئےکہا ہےکہ وحشیانہ اقدامات کو کسی بھی وجہ سے درست قرار نہیں دیاجاسکتا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کوئٹہ اور سوات میں دہشت گردی کے واقعات میں میڈیا، امدادی کارکنوں اور فورسز سمیت عام افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری بان کی مون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ انہوں نے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ تعاون کرنے  کی بھی اپیل کی ۔

ای پیپر دی نیشن