اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اورمالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے چھ سوبیالیس ارب روپے پینسٹھ کروڑروپے فراہم کردیئے ہیں۔ کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو چھ سو بہتر ارب پینسٹھ کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو یہ رقم آٹھ اعشاریہ سات چھ فیصد شرح سود پر فراہم کی۔ واضع رہے کہ شرح سود میں کمی کے بعد سے نجی شعبے سے قرضوں کا حجم بڑھتا جارہا ،اسٹیٹ بنک سرمائے کی قلت کو پورا کرنے کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن کرتا ہے