محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے شمالی حصوں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ادھر بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سورج نکلنےکےباعث عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی پندرہ اور استور میں منفی تیرہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہنزہ منفی گیارہ، مری اورکوئٹہ منفی تین، ایبٹ آباد منفی دو، اسلام آباد اور پشاور صفر، لاہور ایک اور ملتان میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔