پنجاب سٹیڈیم لاہورمیں مقامی کالج کےسالانہ سپورٹس فیسٹیول کے دوران جہاں طالب علم مختلف ایونٹس میں اپنے ساتھیوں پرسبقت کے لئیے بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے تووہاں بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازناصرجمشید ، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان وسیم احمد اوراولمپئین فرید احمد بھی طالب علموں سے پیچھے نہ رہے اورانھوں نےرسہ کشی مقابلے میں جم کرزورآزمائی کییہ دلچسپ مقابلہ بھارتی سورماؤں کی ون ڈے سیریزمیں درگت بنانے والے ناصرجمشید کی ٹیم کے نام رہا ،سٹیڈیم میں موجود سپورٹس لورزخوب محظوظ ہوئے اس موقع پرہاکی ٹیم کے سابق کپتان وسیم حمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ دو ماہ تک کروں گا، پاکستان کے لئے چار سو میچز کھیلنا میرے لئے اعزازکی بات ہے. اس موقع پراولمپئین فرید احمد کا کہنا تھا کہ سکولزاور کالجز کی سطح پرزیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہو نا چاہئیے جبکہ بھارتی طرزپرپاکستان میں بھی ہاکی لیگ منعقد ہونی چاہئے یہ ایک حقیقت ہے کہ عالمی سطح پرسپورٹس کے میدانوں میں سبزہلالی پرچم سربلند کرنے لئیے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے.
ون ڈے سیریزمیں بھارتی سورماؤں کی درگت بنانے والے اوپنر ناصرجمشید نے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہونے والارسہ کشی کا مقابلہ جیت کرسب کوورطہ حیرت میں ڈال دیا.
Jan 11, 2013 | 13:36