راولپنڈی میں میٹرو بس کا خوش آئند منصوبہ

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سسٹم کے جدید نظام سے شہر لاہور کو نئی شاخت ملی ہے۔ شہریوں کو آرام دہ، باکفایت اور برق رفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔ صوبائی حکومت جلد راولپنڈی میں بھی میٹرو سروس شروع کرے گی۔
خادمِ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔ پہلے دورِ حکومت میں انہوں نے لاہور کے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترکی کی مدد سے میٹرو بس سروس شروع کی جس سے ہر روز ڈیڑھ لاکھ کے قریب عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف نے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں بھی یہی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اب وہ اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جس طرح راولپنڈی میں اپنے وعدے کو پورا کر رہے ہیں اسی طرح انہوں نے عام الیکشن میں عوام سے جو دیگر وعدے کئے تھے انہیں بھی پورا کرنے کا سوچیں۔ مہنگائی میں ابھی تک کمی نہیں ہوئی بلکہ سات مہینوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ لہٰذا خادم پنجاب اس وعدے کو بھی پورا کرنے کا سوچیں اور قوم کے وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر قوم پر اچھے طریقے سے خرچ کریں، دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام شروع کریں اور بلاتفریق پورے پنجاب میں کام شروع کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...