طالبان نے مذاکرات کا دروازہ بند کیا: مشاہد اللہ ‘ حکومت تبار ہے مگر ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سردار یوسف

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں  مسلم لیگ (ن) کے  پارلیمانی لیڈر  سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے لئے اپنے دروازے بند کئے ہوئے ہیں، حکومت دروازے کھلنے کا انتظار کر رہی ہے، چودھری اسلم شہید نڈر اور بہادر جوان تھے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری اسلم کی شہادت سے کراچی میں جاری آپریشن متاثر نہیں ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شدت پسند اور دہشت گرد ہماری صفوں میں گھس آئے ہیں جن کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہے، طالبان سامنے آکر بات کریں، ٹیلیفون پر مذاکرات نہیں ہوتے، مذاکرات صرف ہتھیار پھینکنے والوں سے کئے جائیں گے، حکومت اپنی شرائط پر ہی طالبان سے بات چیت کرے گی، کراچی منی پاکستان ہے یہاں کے حالات کی خرابی کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے۔ وہ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم ایک نڈر اور بہادر افسر تھے۔ یہ کون لوگ ہیں جو ٹیلیفون پر ذمہ داری قبول کرتے ہیں یہ کہاں بیٹھے ہیں ان کو سامنے تو لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے لیکن ملکی سلامتی پر سمجھوتہ کرکے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر نے کہا کہ طالبان کے کتنے گروپ ہیں کوئی پتہ نہیں جو بھی ہوتے ہیں دعویٰ کرتے ہیں پہلے بتائیں کہ کون آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...