نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بار پھر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔ 3 رکشہ ڈرائیوروں نے 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔