راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سٹرٹیجک پلان ڈویژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سٹریٹجک پلان ڈویژن خالد قذافی نے بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر پر اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ ملکی دفاع میں نیو کلیئر پروگرام مرکزی حیثیت رکھتا ہے‘ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ سٹرٹیجک پلان ڈویژن کا عملہ جانفشانی سے کام کر رہا ہے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔