اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ٹینڈر نوٹس میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خلاف ورزی پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے یا وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کی کاپی وزیراعظم کے سیکرٹری، چیئرمین نیب، رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کر دی گئی۔ پی پی ایل نے 23 دسمبر کو اشیا کی فروخت کے لئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔ ٹینڈر میں مجموعی پیشکش کا 25 فیصد زربیعانہ جمع کرانے کی شرط تھی جبکہ پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر کی ساتھ 5 فیصد زربیعانہ جمع کرانا ہوتا ہے۔
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ٹینڈر نوٹس میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وضاحت مانگ لی
Jan 11, 2014