مشرف کے راستے میں کون بم رکھ رہا تھا ‘ تفتیش ہونی چاہئے : پرویز رشید

Jan 11, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بااثر ملزم عدالتوں سے بچنے کیلئے کبھی سکیورٹی اور کبھی بیماری کا بہانہ بناتے ہیں، تفتیش ہونی چاہئے کہ پرویز مشرف کے راستے میں بم کون رکھ رہا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے میں بم رکھے گئے لیکن ہم نے کسی کے راستے میں بم نہیں رکھے۔ سعودی وزیر خارجہ نے واضح کردیا تھا کہ پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی ہے، مداخلت نہیں کریں گے۔ ان سے ملاقاتوں میں مشرف کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس سوال پر کہ کیا اگر سعودی عرب وزیراعظم نواز شریف سے کہیں تو کیا ردعمل ہو گا، پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف ملک کے وزیراعظم ہیں اور آئین و قانون کے مطابق چلیں گے اور پاکستانی آئین میں اس کی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں