لاہور میں وارداتیں، شاہ کوٹ سے ڈاکو ایک کروڑ کا سوتر لے گئے

لاہور+ شاہکوٹ (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ شاہ کوٹ میں ایک کروڑ کا سوتر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے مانگا منڈی کے علاقہ میں وجاہت خان کے گھر سے12 لاکھ روپے، ستوکتلہ میں جاوید کے گھر سے10لاکھ، نوانکوٹ میں زاہد رضوی کے گھر سے 8 لاکھ، فیکٹری ایریا میں مقدس کے گھر سے 8 لاکھ، برکی میں شوکت کے گھر سے 6 لاکھ روپے، قلعہ گجرسنگھ میں رزاق کے گھر سے 5 لاکھ روپے،گلشن اقبال میں بشارت ڈوگر کے گھر سے 4 لاکھ، بادامی باغ میں ریاض کے گھر سے 3 لاکھ، جوہر ٹائون میں اسحاق کے گھر سے 3 لاکھ نقدی، طلائی زیورات،موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے ریس کورس میں ماجد کی فیملی سے ایک لاکھ، جوہر ٹائون میں نعمان کی فیملی سے ایک لاکھ، انار کلی میںشاہد کی فیملی سے ایک لاکھ، راوی روڈ میں ساجد کی فیملی سے ایک لاکھ، اسلام پورہ میں صادق کی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ڈاکوئوں نے شاہدرہ میں زبیر موبائل شاپ سے 4 لاکھ روپے، ملت پارک میں کرامت کی دکان سے دو لاکھ روپے کا سامان لوٹ لیا ۔چوروں نے شاہدرہ میں ایک گھر سے 5 لاکھ روپے جبکہ کاہنہ میں ایک دکان سے 3 لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے نواب ٹائون سے نعیم،نشتر کالونی سے سلطان ، ڈیفنس سے ارسلان کی کاریں جبکہ گڑھی شاہو سے آصف، شادباغ سے اظہر، اقبال ٹائون سے سلیم، مزنگ سے ہارون، اسلام پورہ سے نیاز کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ شاہ کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق چھ نامعلوم مسلح ڈالہ سوار ڈاکو شاہ کوٹ، شیخوپورہ روڈ پر ڈلہ چندا سنگھ کے قریب سوتر کی گانٹھوں سے لدا ایک کروڑ کا ٹرالر زبردستی چھین کر لے گئے۔ سوتر کی گانٹھوں سے لدا  نشان ٹرالر نمبر ٹی ایل ایف/594 ڈرائیور ارسلان سیال  میاں چنوں سے فیروز وٹواں لے جا رہا تھا رات گئے شاہ کوٹ شیخوپورہ روڈ پر بسم اللہ ٹیکسٹائل ملز کے قریب ڈالہ سوار ڈاکوئوں نے روڈ بلاک کرکے ٹرالر کو زبردستی روک لیا اور ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر خود ڈرائیو کرنا شروع کردیا اور شیخوپورہ کے قریب ایک ویران جگہ پر ڈرائیور کو پھینک کر ٹرالر لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال پولیس تھانہ سٹی اور صدر شاہ کوٹ واردات کی حدود کا تعین نہیں کر سکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...