کابل+ کوئٹہ (رائٹر) کوئٹہ میں حالیہ دو ہفتوں میں کم از کم دو افغان طالبان کمانڈر مارے جا چکے ہیں۔ یہ بات بعض عسکریت پسندوں اور پولیس نے رائٹر کو بتائی۔ افغانستان کی سرحد سے پار حکام نے ان ہلاکتوں کے پیچھے کارفرما مقاصد اور مارے جانیوالوں کی صحیح تعداد کا ابھی علم نہیں مگر افغاسنتان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد ایسے واقعات حکومت اور شدت پسندوں میں امن کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ سرکاری طور پر طالبان نے ایسی اموات کی تردید کی ہے۔ طالبان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن جبکہ شکست کھا رہا ہے اس حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ: حالیہ دو ہفتوں میں دو افغان طالبان کمانڈر مارے گئے: رائٹر
Jan 11, 2014