کراچی (خصوصی رپورٹر) الطاف حسین نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ بہادر پولیس افسروں سمیت تمام پولیس کے محکمہ کے جوانوں اور افسران کو جدید ترین اسلحہ، کمیونی کیشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں فی الفور فراہم کی جائیں اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے چودھری اسلم کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الطاف حسین نے پرزور مطالبہ کیا کہ جن پولیس افسران کو عدالت کے فیصلے کے تحت تنزلی کی گئی تھی، دوبارہ انکو نہ صرف عہدوں پر بحال کردیا جائے بلکہ انکو مزید ترقی دی جائے۔