پشاور (آئی این پی) سینئر وزیر خیبر پی کے سراج الحق نے کہا ہے کہ عابد شیر علی نے پختونوں کو چور کہا ہے جس کا جواب وہ 12 جنوری کو فیصل آباد میں ان کے گھر کے سامنے دیں گے۔ گیس اور بجلی کے ذخائر ہمارے ہیں اور وہ ہم پر ہی الزامات لگا رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو شمولیتی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی مسلم لیگ (ن) کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پختونوں کو برا بھلا کہا گیا۔ سینئر وزیر ہونے کی حیثیت سے اس کا جواب دینا بھی میری ذمہ داری ہے۔ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین میں بھی عابد شیر علی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے تشویش پائی جاتی ہے۔
عابد شیر علی نے پختونوں کو چور کہا، کل انکے گھر جواب دونگا: سراج الحق
Jan 11, 2014