کامونکے (نامہ نگار) ذہنی معذور اور گونگا بہرہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام آباد کے صابر علی چوہان کا ذہنی معذور اور گونگا بہرہ چودہ سالہ بیٹا غلام مصطفیٰ ریلوے انڈر پاس کے قریب واقع ٹی سٹال پر کام کرتا تھا گزشتہ روز وہ پٹڑی عبور کرتے گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی تیزگام ٹرین کی زد میں آ کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔