اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عمران خان کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست ڈاکٹر عبدالرؤف اورکزئی اور نائب خطیب لال مسجد مولانا عامر صدیق کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے اپنی جائیداد سے متعلق حقائق چھپائے ہیں اور جائیداد سے متعلق انہوں نے متضاد بیان دیا۔ وہ آئین کے مطابق صادق اور امین نہیں ہیں اور ایسا شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں ہو سکتا۔