اسلام آباد ( آئی این پی ) (ق) لیگ کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے ایس پی چوہدری اسلم کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے واقعہ پر شدید افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کراچی میںجاری آپریشن کا دائرہ کار بڑھائے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے ، طالبان کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ بند کرنا افسوس ناک امر ہے ۔حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے ۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلم چوہدری شہید کراچی پولیس کے انتہائی دلیر اور نڈر افسر تھے جن کی شہادت سے پوری قوم کو صدمہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی پولیس کا مورال بند کرنے اور عوام کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے کراچی میں جاری آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھائے اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے ۔