لاہور (اے پی اے) سابق صدر پرویز مشرف آج لاہور میں ریٹائرڈ جرنیلوں سے ٹیلیفونک خطاب کرینگے۔ میجر جنرل (ر) راشد قریشی کے مطابق سابق فوجی جرنیلوں کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہوگی جس میں پرویز مشرف کا ٹیلیفونک خطاب ہو گا۔ وہ اپنے خطاب میں غداری کیس سمیت دیگر معاملات پر بات کریں گے۔ اب تک 150 سے زائد ریٹائرڈ افسران تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔
مشرف آج ریٹائرڈ جرنیلوں سے ٹیلیفونک خطاب کرینگے
Jan 11, 2014