یوتھ بزنس لون: شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی سیل بنے گا‘ سکیم پر عملدرآمد کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائیگا: نوازشریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یوتھ بزنس لونز سکیم میں صوبائی کوٹہ اور خصوصی افراد کے لئے 5 فیصد کوٹہ پر عمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شکایات کے ازالہ کے لئے نیشنل بنک آف پاکستان کے چیئرمین منیر کمال کی سربراہی میں سیل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے سکیم میں شفافیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ہفتہ وار بنیاد پر سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینک حکام قرضہ کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز کریں۔ کسی پسند ناپسند کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔شکایات کے ازالہ کیلئے نظام وضع کیا جائے جو نیشنل بنک آف پاکستان کے چیئرمین منیرکمال کی نگرانی کام کرے گا۔ انہوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ مستردہ شدہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، ان اسباب کا تعین کیا جائے جن کے باعث درخواستیں مسترد ہوئیں اگر ان میں درستگی ہو تو انہیں اہل درخواست گزاروں کی فہرست میں شامل کیا جائے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید‘ قرضہ پروگرام کی اعزازی چیئرپرسن مریم نواز‘ وزارت خزانہ‘ سمیڈا ‘ نیشنل بنک اور فرسٹ ویمن بنک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...