منموہن کے دورہ پاکستان کے اعلان سے تعلقات میں غیرمعمولی گرمجوشی آئی: ٹائمز آف انڈیا

نئی دہلی/ اسلام آباد (اے پی اے) ٹائمز آف انڈیا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں غیرمعمولی گرمجوشی آئی ہے۔ دونوں ممالک اہم پیشرفت کے حق میں ہیں۔ خارجہ سیکرٹریز کے درمیان اہم ملاقات آئندہ ماہ متوقع ہے۔ بھارتی  اخبار کے مطابق ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت دونوں ممالک نے درپردہ چینلز کو متحرک کر دیا ہے۔ دونوں ممالک تعلقات کیساتھ ساتھ تصفیہ طلب مسائل حل کرنے کیلئے ایک ٹریک تیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے جس میں دونوں کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان پہلے ہی بات چیت ہوئی ہے۔ اس میں ایک ایجنڈا کو عمل میں لا کر قدم بہ قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی جائیگی۔ اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے ٹریک تیار کرنے کا کام وزرائے اعظم کے خصوصی ایلچیوں کو سونپ دیا۔ لامبا اور شہر یار خان کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے جبکہ سرتاج عزیز اور لامبا کے درمیان اس بارے میں دو بار ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ مستقبل میں دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات طے ہے۔ دونوں لیڈروں نے اس با ت پر اتفاق کیا کہ تصفیہ طلب مسائل حل کرنے کیلئے کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل بہتر ہوم ورک کرنا ہوگا تا کہ مذاکرات ناکام نہ ہوں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے منموہن سنگھ کے دورے کا ماحول سازگار بنانے کی شروعات کے تحت بھارت کے ساتھ دوطرفہ باہمی مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجارتی تعلقات کے حوالے سے لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارتی تعلقات کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کے خصوصی ایلچیوں کے سابقہ ملاقاتوں میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کو خاموش کرنے کی ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلی سرکاری افسر نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹریک ٹو ڈپلومیسی کافی بہترین نتائج کی حامل ہے۔ اس سلسلے میں درپردہ مذاکرات کے ذریعے ہی کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے شروع سے ہی اس بات کی جانب دھیان دیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات  استوار کرنے کی کوشش جاری رہے اور مذاکرات دروازہ کھلا رہے۔ انہوں نے کہا جب سے وزیراعظم نوازشریف نے زمامِ اقتدار سنبھالا ہے انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی مشینری کو بھی پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...