لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی مضبوط پناگاہیں وہ مدارس ہیں جہاں انتہا پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے ، ملک میں امن و امان کی بحالی اور مذہبی رواداری کیلئے اہلسنت نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ،ضرب عضب آپریشن کی مکمل کامیابی تک اہلسنت کی تمام تنظیمات اپنی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گی۔کراچی سمیت ملک بھر میں امن تباہ کرنے میں کالعدم تنظیموں کا ہاتھ شامل ہے۔ سانحہ نشترپارک کیس ٹربیونل کو ری اوپن کیا جائے ۔ دہشتگردی میں اضافے کی ایک وجہ دہشتگردوں کا قانونی طورپر انجام تک نہ پہنچنا ہے۔