پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھائیں گے

Jan 11, 2015

اسلام آباد(صباح نیوز)ملائیشیا نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہ بات پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر ہرسل بانی بن مجتبار نے اسلام آباد میں دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ملائیشیا نے پاکستان کے ساتھ خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بات پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سیمینار کا اہتمام یونیسکو نے پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے تعاون سے کیا ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کے لئے مستقبل کے انجنئیرز تیار کرنا ہے۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جانا چاہئے۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان میں انجنئیرنگ کے اداروں کے نصاب کو مقامی صنعت اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا تاکہ وہ بہتر طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

مزیدخبریں