سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار کا کزن تاوان کی رقم ادا کرنے کے بعد رہا، گھر پہنچ گئے

کندھ کوٹ (آن لائن) سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کے کزن جیرام داس کچے کے علاقے میں اغواء کاروں کو تاوان کی رقم دینے کے بعد گھر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل شکار پور کے قریب سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کے کزن جیرام داس لاپتہ ہوگئے تھے جب ان کی تلاش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کے کزن جیرام داس کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ جیرام داس نے اغواء کاروں کو 12لاکھ کا تاوان ادا کیا جس کے بعد اغوا کاروں نے انہیں رہا کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...