الیکشن ٹربیونل کراچی نے پی ایس 29خیرپور کی انتخابی عذر داری پر فیصلہ 20جنوری تک موخر کر دیا

کراچی (این این آئی) الیکشن ٹریبونل کراچی نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناع کے بعد پی ایس 29خیرپور کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ 20جنوری تک موخر کردیا۔ ہفتہ کو الیکشن ٹریبونل کراچی کے سربراہ ظفر احمد خان شیروانی کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کو 16جنوری تک فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن