لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میرا ڈرامہ ڈائجسٹ رائٹر لوگ بہت پسند کر رہے ہیں جب میں گھر سے باہر نکلتی ہوں اور کسی پبلک پلیس پر جاتی ہوں تو لوگ مجھے ڈائجسٹ رائٹر کے طور پر بھی مخاطب کرتے ہیں اور اس ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں۔