لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور ایک ماہ کے وقفے کے بعد سٹیج ڈرامے میں کام شروع کر دیا ہے۔ آج کل وہ محفل تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ”عشق نہ پچھے ذات“ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایک ماہ سٹیج ڈراموں میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ عشق نہ پچھے ذات میں میرا مرکزی کردار ہے۔ میری پرفارمنس لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ ڈرامے کی رائٹر اور ڈائریکٹر ناہید خانم ہیں۔
سٹیج ڈرامہ ”عشق نہ پچھے ذات“ پسند کیا جا رہا ہے : ماہ نور
Jan 11, 2015