کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی، 3.3 ارب ڈالر کی ادائیگی پر امریکہ مشروط آمادہ

Jan 11, 2015

اسلام آباد+ واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکہ نے پاکستان کو کیری لوگر بل کے 3.3ارب ڈالر کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے امریکہ کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریگی، حقانی نیٹ ورک کیخلاف بھی امریکی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جان کیری کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ملکوں کے مابین بہت سے امور پر بات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پاک بھارت تعلقات سمیت دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنانے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔ یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مدارس کے متنازعہ نصاب کو تبدیل کیا جائے گا، تمام مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا جبکہ ان کی مانیٹرنگ کیلئے اعلیٰ سطحی نظام متعارف کرایا جائے گا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کو 53 کروڑ سے زائد کی امداد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں امریکی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کو اربوں ڈالر امداد دیتے ہیں یہ شرط عائد کریں کہ اس ملک کا امراءطبقہ اور حکمران اشرافیہ ٹیکس ضرور اداکریں۔ امریکی امدادکی پاکستان کو فراہمی پر بھارت بھی سخت ناراضی کا اظہار کر رہا ہے۔ تنقید کے باوجود یہ امریکہ کے مفاد میں ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کو جاری رکھے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ یہ شراط بھی عائد کر سکتا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیائی پروگرام پر خرچ کم کرے۔
امریکی شرائط

مزیدخبریں